• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اسپیکر ہاؤس میں وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھنے کا کہا، اکرم درانی

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ میں نے اسپیکر ہاؤس میں وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھنے کا کہا، وزیراعلیٰ 4 سال اپوزیشن کو اپوزیشن سمجھتے تو آج ہم سی ایم ہاؤس جاتے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں نے 4 سال میں کھبی سنجیدہ بات نہیں کی۔

اکرم درانی نے کہا کہ میں نے پرویز خٹک کو کہا کہ عوام مشکل میں ہیں،  میرٹ پر معاملہ حل نہ کیا تو لگے گا کہ ہم سیاسی طور پر فیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ بیٹھ کر سیاسی فیصلے کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید