عمران خان کی این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
عمران خان کی ممکنہ آمد کے پیش نظر آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا، نیب نے لیگل اور انوسٹی گیشن ٹیم کے 14 ارکان کو خصوصی پاسز جاری کرنے کے لیے فہرست رجسٹرار آفس میں جمع کرادی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ 190 ملین پاؤنڈ کے این سی اے سکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔
دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی آج 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کریں گی۔