بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔
اس خدشے کا اظہار وزارتِ خزانہ کے ذرائع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے کے لیے وقت نہیں ہو گا۔
ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض کے معاہدے کی میعاد 30 جون ہے، جبکہ موجودہ قرض پروگرام کی میعاد نہیں بڑھائی جا سکتی۔
ذرائع وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ نویں اقتصادی جائزے کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہو جائے گا، بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے نواں اقتصادی جائزہ ہر صورت میں مکمل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواں اقتصادی جائزہ مکمل ہونے سے حکومت کو معاشی سطح پر درپیش چیلنجز میں کمی آئے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کے حکام بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔