• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کم ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 330 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 587 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 15 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

حصص بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 16 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 277 ارب روپے رہی۔

100 انڈیکس مئی میں 250 پوائنٹس کم ہوا ہے، مئی میں 100 انڈیکس 1607 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی مئی میں بلند ترین سطح 42 ہزار 390 رہی جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 783 رہی۔

بازار میں مئی کے دوران 3 ارب 55 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کی مالیت 108 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن مئی میں 12 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید