گزشتہ روز سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 59 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ یا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 27 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 2 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 29 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔