ویانا (اے ایف پی) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کی جانب سے ممکنہ وضاحت موصول ہونے کے بعد کو غیر اعلانیہ مقام پرجوہری مواد سے متعلق فائل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں عبیدہ کاؤنٹی میں ماریوان کے مقام کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے پاس کوئی اضافی سوالات نہیں ہیں اور یہ معاملہ اب اس مرحلے پر باقی نہیں رہا۔آئی اے ای اے نےتین مقامات پر تابکار مواد کے آثار کی دریافت کی اطلاعدی تھی جن کا ایران نے اعلان نہیں کیا تھا، جس سے ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان 2015کے تاریخی معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں کو ایک دھچکا پہنچا تھا۔