• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا چاہت فتح علی خان کی گلوکاری پر دلچسپ ردِعمل


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر بھی شوقین گلوکار چاہت فتح علی خان کے نرالے انداز سے متاثر ہوگئے۔

علی ظفر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نےچاہت فتح علی خان کی گائیکی کے منفرد انداز کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے بہت بڑے بڑے گلوکاروں کو سنا ہے اور اُن کے گانے اپنی آواز میں گانے کی بھی کوشش کی تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ایک یا دو فیصد تک ان کے انداز میں گانا گنگنا لیتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لیکن چاہت فتح علی خان ایک ایسے گلوکار ہیں کہ میں ان کے انداز کو ’پوانٹ ون پرسنٹ‘ بھی کاپی نہیں کرسکا۔

علی ظفر نے شو میں چاہت فتح علی خان کی میمکری کرنے کی کوشش کی اور اپنے لیے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام کو دہرایا جس میں چاہت فتح علی خان نے گلوکار اور ان کی اہلیہ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اُنہوں نے چاہت فتح علی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے مزے کے آدمی ہیں اور اگر کسی انسان کے پاس دوسروں کو ہنسانے کا ہنر ہو تو یہ بھی خدا کی عطا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید