• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکارہ لائیو شو کے دوران گولی لگنے سے زخمی

بھارت میں بھوجپوری گلوکارہ لائیو شو کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر پٹنہ میں پیش آیا، جب ثقافتی شو کے دوران وہاں موجود لوگوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ 

پولیس کے مطابق گلوکارہ نیشا اوپدھیے کی ران میں گولی لگی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی حالت ابھی خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق اب تک انہیں کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔ 

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید