چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے باغ میں پھول دار پودے لگائے۔
شجرکاری مہم کےدوران چیف جسٹس آف پاکستان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔
چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پودا لگاتے ہوئے ایک ساتھ بیلچہ بھی چلایا۔
اس موقع پر سپریم کورٹ کے ملازم نے کہا کہ سر یہ تو بہت اچھا ہوگیا، یہ پودا بہت پھلے پھولے گا، بلکہ یہی پودا ہی پھلے پھولے گا۔