• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دے۔

سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک، چوہدری شافع اور چوہدری سرور بھی شریک تھے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی فلاح کا سوچنا ہوگا، سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں، ملک کا سوچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے، بجٹ ٹیکس فری ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے لاہور میں وفاقی وزیر ایاز صادق سے بھی ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

قومی خبریں سے مزید