بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہوگئی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
ہولناک حادثے میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے جبکہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی 12 سے 15 بوگیاں اتر کر دوسرے ٹریک پر گریں جبکہ دوسرے ٹریک پر یسونت پور سے ہاوڑہ جانے والی مسافر ٹرین متاثرہ بوگیوں سے ٹکرائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔