• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حاملہ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے ’مسٹری مین‘ سے منگنی کر لی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

بھارتی فلم انڈسٹری کی حاملہ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے ’مسٹری مین‘ سے منگنی کر لی ہے۔

اداکارہ الینا ڈی کروز جَلد ہی اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں، آج کل وہ اپنے ’بے بی مون‘ کے سلسلے میں چھٹیوں پر ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بوائے فرینڈ اور اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں مداحوں کی توجہ دونوں کے ہاتھوں میں موجود  انگوٹھی پر ٹک گئی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیانا ڈی کروز نے منگنی کر لی ہے اور تاحال اپنے منگیتر سے متعلق معلومات سوشل میڈیا یا مین اسٹریم میڈیا پر شیئر نہیں کی ہیں۔ 


دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ الیانا نے معروف اداکارہ کترینہ کیف کے بھائی سیبسٹین مچل سے منگنی کی ہے جبکہ الیانا نے اس سے متعلق تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ادکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں بھی اپنے پارٹنر سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔


گزشتہ سال الیانا ڈی کروز نے مالدیپ میں کترینہ کیف کے قریبی دوستوں اور فیملی کے ہمراہ اُن کی سالگرہ منائی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیانا گزشتہ سال کترینہ کیف کے بھائی سیبسٹین مچل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیانا اور سیبسٹین کے درمیان گزشتہ برس ہی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید