• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیانا ڈی کروز کا نیا بوائے فرینڈ کون ہے؟

بالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز آج کل مالدیپ میں کترینہ کیف کی سالگرہ منانے کے لیے موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الیانا آج کل کترینہ کیف کے بھائی سیبسٹین مچل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ الیانا اور سیبسٹین پچھلے چھ ماہ سے تعلق میں ہیں۔

الیانا ڈی کروز نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی جس میں کترینہ وکی کوشل اور سیبسٹین سمیت چند دیگر دوست بھی نظر آرہے ہیں۔


انہوں نے کیپشن دیا کہ 'سورج کی کرنیں، کاک ٹیل اور سالگرہ کا تھوڑا سا کیک'۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید