• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، تین اسرائیلی فوجی اور مصری سکیورٹی اہلکار ہلاک

قاہرہ( اے ایف پی) دونوں ممالک کے سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دونوں ممالک کی سرحد کے قریب فائرنگ کے غیر معمولی تبادلے میں خاتون سمیت تین اسرائیلی فوجی اور مصری سکیورٹی فورسز کا ایک رکن مارا گیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے ایک بیان میں کہا کہ صحرائے نیگیو میں مٹزپے رامون کے قصبے کے قریب ماؤنٹ حریف پر صبح سویرے مصری سرحد پرفوجی چوکی کی حفاظت کرنے والےفوجیوں کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا ۔دونوں فوجیوں کی لاشیں ملنے کے بعد جب حملہ آور کی تلاش شروع کی گئی تو تیسرا فوجی بھی مارا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید