• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ترک سرکردہ کاروباری گروپوں کے سربراہان سے ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ترک سرکردہ کاروباری گروپوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں زراعت، توانائی، آئی ٹی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کی ضرورت اجاگر کی۔

انہوں نے کہا کہ 31 مئی کو پاک ترکیہ اشیاء کا تجارتی معاہدہ فعال ہونے سے تعاون کے بہترین مواقع میسر آئے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ 3 برسوں میں دو طرفہ تجارتی حجم سالانہ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف قابلِ حصول ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شراکت داری آگے بڑھانے اور نئے منصوبوں کے لیے ترکیہ کی تاجر برادری کی دلچسپی پا کر خوشی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید