جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ تیز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے تین سے چار روز میں پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔
جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگل ٹیم پارٹی کے نام اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی۔
آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔