• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کو جیل منتقل کر رہے ہیں، اینٹی کرپشن

پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اب سے کچھ دیر میں جیل منتقل کردیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پرویز الہٰی کیس میں آج کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی دیگر فیصلوں کی طرح حقائق کے برعکس ہے۔ 

ترجمان اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کے خلاف کرپشن اور ناجائز بھرتیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اینٹی کرپشن نے کیس میں آج عدالت کو ٹھوس ثبوت فراہم کیےتھے۔ 

ترجمان نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے میں بہت سے سقم موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید