• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹرک فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹرک فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی۔

فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کی فارنزک رپورٹ کے مطابق یاسمین راشد ہی مشتعل احتجاج کی سربراہی کر رہی تھیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ یاسمین راشد کی آواز کی ریکارڈنگ، فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ اور فون کالز کی تصدیق کے لیے ریمانڈ دیا جائے لیکن عدالت نے انہیں بری کر دیا۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ 10 مئی کو یاسمین راشد کو گواہ کے بیان پر ضمنی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید