• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ایک اور نجی جامعہ وجود میں آگئی، گورنر نے چارٹر پر دستخط کردیے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ میں ایک اور نجی جامعہ وجود میں آگئی، پیر کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دی سیفی برہانی یونیورسٹی کراچی کے چارٹر پر دستخط کردیے۔

اس یونیورسٹی کے بل کی منظوری سندھ اسمبلی نے دی تھی جبکہ گورنر سندھ نے داﺅدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کے گزشتہ دورے پر ان سے یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی تھی۔

سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنر سندھ کی درخواست پر یونیورسٹی کے قیام کی ہدایت کی تھی۔

اس پر پیشرفت کے بعد گورنر سندھ نے پیر کو اس جامعہ کے بل پر دستخط کردیے جس سے اس نئی یونیورسٹی کو باقاعدہ چارٹر مل گیا۔

قومی خبریں سے مزید