کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر سے مبینہ طور رقم لوٹ لی۔
کراچی پولیس نے تاجر عبدالرحمان کے حوالے سے بتایا کہ وہ بینک سے رقم لے کر دکان کی جانب آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو اُس سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تاجر نے بتایا کہ اُس نے کلفٹن میں نجی بینک سے رقم نکالی تھی، وہ ریگل چوک کے قریب کار پارک کرکے گلی میں دکان کی جانب پیدل جارہا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔