پشاور کے علاقے تہکال میں 8 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچی کا گلا گھونٹ کر لاش نہر میں پھینک دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو اس کی بھابھی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ قتل میں ملوث ملزمہ، بھائی اور رکشا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ ملزمہ نے گھریلو وجوہات پر بچی کو قتل کیا، جس کا اس نے اعتراف بھی کرلیا ہے۔