• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی مالیت کے سامان، نقدی سے محروم

ملتان(سٹافرپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے، تفصیلکے مطابق پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے الطاف حسین کے رقبہ سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقوں سے نامعلوم ملزمان نے اشفاق اور قسور کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا، پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں امین، شاہ رکن عالم کے علاقے میں علی رضا، چہلیک کے علاقے میں حافظ جہانگیر، بہاؤ الدین زکریا کے علاقے میں علی اور سٹی جلال پور کے علاقے میں خالد کی موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے،پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں ولید کاموبائل فون چوری ہوگیا، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو نے الیاس کی دکان میں داخل ہو کر 50 ہزار روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو نے زاہد سے تین موبائل فونز اور ہزاروں روپے چھین لیے،پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے علاقے میں دو ڈاکوؤںنے دلاور سے ساڑھے اٹھائیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں دو ڈاکوؤںنے ارم سلیم سے موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ کیٹ کے اللہ نواز سے ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں ڈاکو نے یوسف سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا۔
ملتان سے مزید