• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بلاگر زرپاش چغتائی کا بالوں کی افزائش کیلئے لال مرچ کا استعمال

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

لمبے، چمکدار اور خوبصورت بال رکھنے والی بلاگر زرپاش چغتائی نے بالوں کی افزائش کے لیے لال مرچ کا استعمال کیا ہے۔

زرپاش چغتائی سوشل میڈیا پر اپنے خوبصورت بالوں کے سبب فالو کی جاتی ہیں۔

زرپاش اپنے فالوورز کے ساتھ بالوں کی دیکھ بھال اور اِن کی افزائش کے لیے گھر میں بنائے جانے والے ماسک کی ترکیب اور طریقے بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔


زرپاش چغتائی نے حال ہی میں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر بالوں کی افزائش کے لیے ماسک بنانے کی ترکیب شیئر کی۔


اس ترکیب میں انہوں نے لال مرچ کے ساتھ قدرتی دیگر اجزا بھی استعمال کیے۔


زرپاش چغتائی کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس سے متعلق صارفین بالوں اور سر کی جِلد کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔


انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ زرپاش نے یہ ترکیب شہرت حاصل کرنے کے لیے بنائی ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ صرف سوشل میڈیا کا دھوکا ہے، نقصان پہنچانے والا مواد اس طرح سے شیئر نہیں کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ زرپاش چغتائی کے انسٹاگرام پر 188 ہزار فالوورز موجود ہیں۔


یاد رہے کہ اس سے قبل معروف انٹرنیٹ سینسیشن، اداکارہ دنانیر نے بھی ہونٹوں کو بوٹاکس لُک اور گلابی رنگ دینے کے لیے اپنے ’لِپ ماسک‘ میں  لال مرچی پاؤڈر کا استعمال کیا تھا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید