• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف ’کالا چشمہ‘ کی شوٹنگ کے دوران آئس کیوبز چباتی تھیں، سدھارتھ ملہوترا کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی ساتھی اداکارہ، کترینہ کیف مشہور گانے ’کالا چشمہ‘ کی شوٹنگ کے دوران آئس کیوبز چبایا کرتی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ کیارا ایڈوانی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بھارتی باربی ڈول، کترینہ کیف کے شوہر، اداکار وکی کوشل کے ہمراہ مشہور شو ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے جہاں خود اور ساتھی اداکاراؤں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے وہیں اُنہوں نے کترینہ کیف سے متعلق ایک انوکھا انکشاف بھی کیا۔

اداکار سدھارتھ کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف اپنی فٹنس سے متعلق کافی سنجیدہ اداکارہ ہیں، وہ اپنے ہر کردار کے لیے کافی محنت کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم بار بار دیکھو کے مشہور ترین گانے ’کالا چشمہ‘ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف نے ڈانس کی سخت تربیت حاصل کی تھی، گانے کی شوٹنگ کے دوران جب بھی ری ٹیک لیا جاتا تھا وہ خود کو تازہ دم، ہائیڈریٹڈ رکھنے، جِلد کے چمکدار اور فریش نظر آنے کے لیے آئس کیوبز چباتی تھیں۔

آئس کیوب چبانے کے صحت پر فوائد

فٹنس کے شوقین افراد میں برف چبانا دراصل ایک عام رواج ہے، کہا جاتا ہے کہ اس عمل سے کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے  کیوں کہ ان آئس کیوبز کو پگھلانے کے لیے جسم کی توانائی صرف ہوتی ہے۔

اس سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس کیوبز کے استعمال کے دوران اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ حد سے زیادہ نہ برف نہ چبائی جائے۔

بہت زیادہ آئس کیوبز چبانے سے دانتوں اور گَمز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، مستقل اور دیرپا وزن میں کمی کے لیے اچھی خوراک اور ورزش سے مدد لینا بہتر ثابت ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید