• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی خان سابق بوائے فرینڈ کیساتھ دوبارہ سے جوڑی بنانے کیلئے تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان اپنی آنے والی نئی فلم میں سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ میں سارہ علی خان سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ سارہ علی خان نے  مشہور شو ’کافی ود کرن‘ میں اعتراف کیا تھا کہ وہ یہ ویر پہاڑیا کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان ’اسکائی فورس‘ کی شوٹنگ کے لیے آئندہ دنوں میں لندن میں جائیں گی جہاں وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ہمراہ فلم کے سین عکس بند کروائیں گی۔

دوسری جانب اکشے کمار اپنی فلم ’اسکائی فورس‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں ڈائریکٹر سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کے ساتھ لندن میں موجود ہیں جس کے بعد کچھ سین بھارت میں فلمائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ویر پہاڑیا کی ہندی فلم انڈسٹری میں یہ ڈیبیو فلم ہو گی جسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔

ویر پہاڑیا معروف بزنس مین سنجے پہاڑیا کے بیٹے ہیں  جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے امبانی خاندان کے ساتھ قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید