• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکا پریمیئر لیگ: بابر اعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

بابر اعظم کولمبو اسٹرائیکرز کت مالک ساگر کھنہ کے ہمراہ
بابر اعظم کولمبو اسٹرائیکرز کت مالک ساگر کھنہ کے ہمراہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان بلے باز بابر اعظم نے حال ہی میں کولمبو اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ سے ملاقات کی اور 31 جولائی سے شروع ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ پر تبادلہ خیال کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ساگر کھنہ سے ہونے والی ملاقات بہترین تھی، وہ کرکٹ کے حوالے سے کافی اچھی معلومات رکھتے ہیں، مجھے امید ہے کہ کولمبو اسٹرائیکرز میں میرا اور باقی سب کا تجربہ اچھا رہے گا، مجھے ایسی مینجمنٹ اچھی لگتی ہے جو پلیئرز کو سپورٹ کرتی ہے۔

دوسری جانب کولمبو اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے بابر اعظم سے ملاقات کرکے اس تجربے کو خوش گوار قرار دیا اور کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی اور تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھی مثال ہیں۔ وہ ایک ماہر بلے باز اور باصلاحیت کپتان ہیں، مجھے خوشی ہے کہ وہ میری ٹیم کا حصہ ہیں‘۔

خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 14 جون کو ہوگی اور کولمبو اسٹرائیکرز کو امید ہے کہ وہ چند انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔

بابر اعظم کے علاوہ متھیشا پتھیرانا، نسیم شاہ اور چمیکا کرونارتنے پہلے ہی کولمبو اسٹرائیکرز کے لیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں شامل ہونے والے اولین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جہاں انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ شرکت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید