• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ 2023: نوجوانوں کو بلا سود قرض ملیں گے، انڈومنٹ فنڈ بنائے جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کیلئے پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

نوجوانوں، خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کیلئے رقم مختص کر دی گئی۔ نوجوانوں کو بلا سود قرض ملیں گے، تعلیم اور اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔

پنجاب انڈومنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے تعلیم قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، فنڈ سے ملک بھر کے ذہین غریب طلباء و طالبات کو وظائف دیے جائیں گے۔

نوجوانوں کو چھوٹے قرض دینے کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کیلئے وسائل بجٹ میں رکھے گئے ہیں، نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کیلئے رقم بھی بجٹ میں مختص کر دی گئی۔

آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

نوجوانوں میں اسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے پروگرام کیلئے رقم مختص کی گئی ہے۔

زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی پروگرام کی بھی منظوری دے دی گئی، یہ منتقلی کسان پیکیج کے دوسرے حصے کے طور پر ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید