وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے والے زیادہ تر لوگ مسافر ہیں، ان کے حلقوں میں ہمارے پاس مضبوط امیدوار موجود ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس امیدوار کے ساتھ ووٹ بھی موجود ہوں اس سے بات کی جا سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا خاندان 1857ء سے عملیت پسند ہے، پی ٹی آئی بین نہ ہوئی تو اسی سے مقابلہ ہوگا۔
دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑ نے (ن) لیگ اور ترین گروپ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔