• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی ہے، وہ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں سابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے تاہم یہ مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے، وہ بے قصور ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کو نیویارک سٹی میں کرمنل کیس کا بھی سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں اور تمام ری پبلکن امیدواروں میں اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید