• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری پہلی فلم کی ناکامی پر والدین رو پڑے تھے، میمو چکرابورتھی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے ایکشن ہیرو متھن چکربورتی کے بیٹے میمو چکربورتی کا کہنا ہے کہ جب ان کی ڈیبیو فلم ’جمی‘ ناکام ہوئی تو ان کے والدین متھن چکربورتی اور والدہ  یوگیتا بہت افسردہ ہوئے اور ان کے آنسو نکل آئے، جبکہ میں بھی بالکل ٹوٹ کر رہ گیا تھا۔

اس وقت کو یاد کرتے ہوئے 38 سالہ میمو نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کچھ لوگ تو مذاق اڑاتے رہے کہ میری والدہ با صلاحیت نہیں۔

انہوں نے فلم کی ناکامی کے حوالے سے ایک تجزیہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں لکھا تھا کہ میمو چکربورتی جونیئر آرٹسٹ بننے کے بھی اہل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت سخت غصہ آیا جب ایک کامیڈی شو میں فلم کی ناکامی پر ان کی والدہ کا مذاق اڑایا گیا۔ 

یاد رہے کہ میمو، متھن  چکربورتی اور یوگیتا بالی کے بڑے بیٹے ہیں جبکہ ان کی ایک لے پالک بہن دیشانی چکربورتی بھی ہیں۔ 

ان کے چھوٹے بھائی ناماشی نے حال ہی میں فلم ’بیڈ بوائے‘ میں کام کرکے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا، تاہم یہ فلم بھی باکس آفس پر مکمل ناکام ثابت ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید