• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2300روپے فی تولہ کا اضافہ،چاندی کی قیمت بھی 50روپے فی تولہ بڑھ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1946 ڈالر سے بڑھ کر 1965 ڈالر ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سےمقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2300 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 29ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 96ہزار588 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 50روپے فی تولہ کے اضافے سے 2650 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔