• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان پارک میں طے ہوا تھا جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے: ایک اور شر پسند کی شناخت ہوگئی


جناح ہاؤس لاہور حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت ہوگئی، شرپسند عاشق خان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے۔

شرپسند نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ حملہ کرنے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ہے، جب سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی تب سے پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی ہمارے ذہن میں فوج سے نفرت کو ابھارا جاتا رہا۔

شرپسند عاشق خان جناح ہاؤس کی طرف گامزن ہونے اور اس پر حملہ کرنے کیلئے لوگوں کو اکساتا رہا۔

عاشق خان نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی، وہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، عمران خان کو جلد سے جلد رہا کرو ورنہ ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے کے نعرے لگاتا رہا۔

شر پسند نے اپنے بیان میں کہا کہ زمان پارک میں یہ پہلے سے طے تھا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا تو ہم نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے۔

جب سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی ہے تب سے ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہ ہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی۔

قومی خبریں سے مزید