کراچی میں سپر ہائی وے انڈس پلازہ کے قریب مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق اہلکار رحمت اور حکیم سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ نے واقعے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر الآصف اسکوائر کے قریب پہنچے تھے۔