سندھ میں گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا جس کے کچھ دیر بعد متبادل انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے واقعے کے نتیجے میں مطابق گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس حادثے سے محفوظ رہیں۔
اس واقعے سے متعلق ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس کا انجن لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے پٹری سے اترا۔
ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
واقعے کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی خیبر میل کو پنو عاقل ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا انجن پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق سکھر سے انجن کی تبدیلی اور امدادی کاموں کے لیے ریلیف ٹرین کو طلب کیا گیا تھا۔