پشاور میں پُرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
رپورٹ کے مطابق پُرتشدد مظاہروں کے مقدمات میں 5 ہزار 700 سے زیادہ نامعلوم ملزمان شامل ہیں جبکہ 180ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پُرتشدد مظاہروں میں ملوث اب تک 731 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، 284 افراد کو دہشت گردی،447 کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پُرتشدد احتجاج پر 25 ایف آئی آرز درج ہیں، 5 ایف آئی آرز میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت ویڈیوز اور تصاویر سے کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزراء 9 اور 10 مئی واقعات کے بعد سے روپوش ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔