سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سب سے بڑی عرب چینی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صنعتکاری، سائنس، مواصلات اور گرین ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
عرب میڈیا نے کہا کہ دو دن کی کانفرنس میں 40 ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔