بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپرجوائے مزید شدت اختیار کر گیا، یہ طوفان 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرا سکتا ہے۔
بپر جوائے پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھ رہا ہے، 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کے وقت لہریں 10 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔
طوفان کراچی سے 770 اور ٹھٹھہ سے 750 کلومیٹر دور ہے۔ کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین میں منگل کی شام سے بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔
کیٹی بندر پر لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔ کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں منگل کی شام سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔