بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ اقدامات میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ممبئی کے 3 مسلمان نوجوانوں کی جانب سے اورنگزیب عالمگیر کی تصویر کو بطور واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تینوں مسلمانوں کے خلاف امرجیت سُروے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت کندہ امرجیت سُروے ایک ہندو تنظیم کا رکن ہے۔
اورنگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے پر بپھری ہوئی انتہا پسند ہندو تنظیم کے سامنے بے بس بھارتی پولیس نے بھی مسلمان واٹس ایپ صارفین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
یاد رہے کہ مہاراشٹرا میں شیوسینا سے اِک ناتھ شندے کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔
فروری 2023 میں بھی انتہا پسند ہندو حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام ہندو طرز پر تبدیل کر دیا تھا۔