وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ چارج لیا تو کوئی ایجوکیشن سیکٹر کا اپڈیٹڈ ڈیٹا مہیا نہیں کر سکا۔
رانا تنویر کا کہنا ہے کہ جب تک ڈیٹا ٹھیک نہیں ہو گا بہتر لائحہ عمل نہیں بنا سکتے۔