• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک فیصد اشرافیہ پاکستان کو کنٹرول کرتی ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی غریب ہیں، جنہیں ہم نے الگ کردیا ہے۔

حیدر آباد میں سیمینار سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اشرافیہ ایک فیصد ہے جو پاکستان کو کنٹرول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 فیصد پاکستانی مڈل کلاس ہیں، جو محنت کرکے پیسے کماتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 90 فیصد پاکستانی غریب ہیں، جنہیں ہم نے الگ کر دیا ہے، ہمیں پہلے غریب کو امیر کرنا ہوگا پھر پاکستان امیر ہوسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 فیصد خاندانوں کی آمدن 35 ہزار روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید