پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سعدیہ سہیل رانا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ ہمارے لیے بطور قوم دھچکا ہے، پاک فوج ہمارا غرور اور فخر ہے۔
سعدیہ سہیل رانا نے یہ بھی کہا کہ میں پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑنےکا اعلان کرتی ہوں۔