عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھر میں تنظیم سازی کے لیے پہنچے ہیں، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہئیں، جو باتیں ہو رہی ہیں کیا وہ عوام اور پاکستان کے لیے ہیں؟
عوام اور ملک کی پرواہ کسی کو نہیں، سندھ کے عوام 6 کینالوں کے معاملے پر پریشان ہیں۔