راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدم پیشی پر 2 ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے۔
عدالت نے غیر حاضر 2 ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہارات جاری کیے اور دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان پیش نہیں ہوتے تو انہیں اشتہاری قرار دے کر ان کی جائیداد ضبط کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دونوں ملزمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضر ہیں۔
اس کیس میں نامزد بانئ پی ٹی آئی سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے۔