• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کے بغیر قیامِ پاکستان ممکن نہیں تھا: ڈاکٹر روڈیگر لوٹز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بانی پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے، ان پر متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے بغیر قیام پاکستان ممکن نہیں تھا، ان کا وژن آزاد اور جمہوری پاکستان تھا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں امن اور آزادی کے ساتھ لوگ زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ متعدد لوگ قائد اعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا تھا۔

بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید