• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھارت میں جو مسلمان بیٹھا ہے وہ محفوظ نہیں، رانا مشہود

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بنانے والے کی سالگرہ ہے، آج بھارت میں جو مسلمان بیٹھا ہے وہ محفوظ نہیں، قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کو تعبیر دی۔

لاہور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ آج بہت اہم دن ہے، آج کرسمس بھی ہے۔ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ ہماری اقلیتی برادری کو ظاہر کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے امریکی صدر کے منع کرنے کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے۔ 

رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف نے طالبان کا خاتمہ کیا اور یہ لوگ ان کو دوبارہ لائے، ان کا مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا تھا۔ انہوں نے ہی آئی ایم ایف کو دوبارہ پاکستان پر مسلط کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اُن لوگوں کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے گئے۔ وہ سمجھتے ہیں پریشر ڈال کر ریلیف لیں گے۔ جب تک 9 مئی واقعات پر معافی نہیں مانگی جائے گی تب تک کوئی سیاسی ریلیف نہیں ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید