• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ 115 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں 2 گاڑیوں سے 14 کلو چرس اور  12 کلو آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس اور سری نگر ہائی وے کے قریب ملزم سے 302 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کالا شاہ کاکو انٹر چینج لاہور کے قریب گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے1ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان اے این ایف نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 10 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید