• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین سے متعلق پوپ فرانسس کے جراّت مندانہ مؤقف کو سب نے سراہا، محسن نقوی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کرسمس کے موقع پر ویٹیکن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محسن نقوی نے اس دوران کہا کہ ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، پوپ فرانسس کی سماجی و معاشی انصاف اور انسانیت کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی دنیا میں امن کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہیں، ویٹیکن سٹی کے دورے اور پوپ فرانسس سے ملاقات کی شاندار یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق پوپ فرانسس کے جراّت مندانہ مؤقف کو سب نے سراہا، ویٹیکن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید