امریکا نے 43 چینی کمپنیوں کوایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ان کمپنیوں کی سرگرمیوں سے امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات پر لسٹ میں ڈالا گیا۔ ان کمپنیوں پر امریکی ایکسپورٹ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔
31 چینی کمپنیوں کو فوج اور ہائپر سونک ہتھیاروں کیلئے امریکی اشیا لینے پر لسٹ میں ڈالا گیا۔ شنگھائی ٹیکنالوجی کمپنی کو ہائپر سونک ریسرچ کو سپورٹ کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق 43 چینی کمپنیوں میں ایسی 9 کمپنیاں بھی شامل ہیں جن میں پاکستان کا اشتراک ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 9 چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 2 چینی کمپنیوں کو چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مدد دینے پر لسٹ میں ڈالا گیا۔