بھارت کے شہر بنگلورو میں بیٹی والدہ کو قتل کرنے کے بعد لاش سوٹ کیس میں رکھ کر پولیس کے پاس پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ خاتون ایک سوٹ کیس لے کر پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہوگئی جس کے اندر اس کی والدہ کی لاش تھی جس کے بعد خاتون نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینالی سین نامی خاتون نے پیر کی صبح اپنی ماں کو تقریباً 20 نیند کی گولیاں دیں جس کے بعد پیٹ درد کی شکایت کرنے پر اس نے ماں کا گلا گھونٹ دیا۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی کے سسرال والوں کے اہلخانہ کے درمیان تعلقات خراب تھے جس کی وجہ سے اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
بھارتی پولیس کے مطابق دونوں خواتین ایک اپارٹمنٹ میں ساتھ رہتی تھیں اور خاتون لاش کو رکشے میں لے کر پولیس اسٹیشن پہنچی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ فزیو تھیراپسٹ رہ چکی ہے جبکہ 2 سال سے وہ بے روزگار تھی۔