وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمراں اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں محاذ آرائی جاری ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اس وقت چیئرمین نادرا اور چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر محاذ آرائی کی کیفیت میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر دونوں پارٹیوں میں کھینچا تانی چل رہی ہے، آپ اس سے حکومتی ترجیحات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔